+92-300-4080095
+92-344-4080095 Call & WhatsApp:
Skype ID:     mhafizusman01

salaah tul tasbih

( صلٰو ۃ التسبیح) 


حضور نبی اکرم ﷺ نے حضرت عباسؓ سے فرمایا: چچا کیا میں آ پ سے محبت کا حق ادانہ کروں ؟ کیا میں آپ کو فائدہ نہ پہنچاؤں ؟ کیا میں آپ سے صلہ رحمی نہ کروں ؟ انہوں نے عرض کیا : کیو ں نہیں یا رسول اللہ ﷺ : آ پ نے فرمایا چار رکعت نما زپڑھیں۔ 
(صلٰوۃالتسبیح پڑھنے کا طریقہ) 
چار رکعت نفل کی نیت باند ھ کر سب سے پہلے ثنا ء پڑھیں اس کے بعد پندرہ مرتبہ یہ کلمہ پڑھیں گے پھر اس کے بعد سورۃ فاتحہ اور سورت کی تلاوت کرنے کے بعد (دس) مرتبہ یہی کلمہ پڑھیں گے پھر رکوع میں جانے کے بعد یہی کلمہ (10)مرتبہ پڑھا جائے گاقومے کی حالت میں (10)مرتبہ یہی کلمہ پڑھاجائے گا پھر سجدے کی حالت میں یہی کلمہ (10)مرتبہ پڑھا جائے گا پھر جلسے کی حالت میں (10) مرتبہ پھر دو سرے سجد ے میں (10) مرتبہ یہ ہی کلمہ پڑ ھا جائے گا اس طرح ایک رکعت میں پچھتر (75) مرتبہ اور چار رکعتوں میں تین سو (300)مرتبہ یہ ہی کلمات پرھے جائیں گے (نوٹ ) دوسری رکعت میں التحیات کے بعد درود شریف اور دعا
پڑ ھنے کے بعد تیسری رکعت کیلیے کھڑے ہوں۔


(نماز تسبیح کی دعا )

 
حضرت ابن عباسؓ ؓسے روایت ہے کے رسول اللہ ﷺ نے اپنے چچا حضرت عباسؓ کو فرمایا چار کعت پڑھواللہ سب گناہ بخش دے گا ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ اور کوئی دوسری سورت ملاؤ۔

Back to top

office activator