fajar prayer
(نما ز فجر کی فضیلت )
ترجمہ
(1) آسانی اتنی ہے عشاء کی نماز با جماعت پڑھ لے آدھی رات کی تہجد اسکے نامہ اعمال میں لکھ دی جاتی ہے اور جو فجر کی نماز بھی باجماعت پڑھ لے اسکو اجروثواب تہجد کا بھی مل جاتا ہے (2)جو فجر کی نماز باجمات پڑ ھتا ہے وہ اللہ عزوجل کی امانت و ضمانت میں چلا جاتا ہے
( نماز فجر کے فضائل )
نمازفجر با جماعت پوری قیام ا للیل کے برابر ہے رسول اللہ ﷺ نے ار شاد فرمایا ۔( حدیث3) عشاء کی نماز با جماعت پڑھ لی تو گویا اس نے آدھی رات کھڑے ہو کر نماز پڑھی اور جس نے فجر کی نماز با جماعت پڑھ لی تو گویا اس نے تمام رات کھڑے ہو کر نماز پڑ ھی (صحیح مسلم :1523) فجر کی نما ز پڑھنے والااللہ کے ذ مے میں آجاتاہے رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا ( حدیث4) جس آدمی نے صبح کی نماز پڑھی تو وہ اللہ عزوجل کی زمہ داری میں داخل ہو گیا (صحیح مسم :1526) ( حدیث5) نبی اکرم محمد ﷺ نے فرمایا : رات کی تاریکیو ں میں مساجد کی طرف کشرت سے جانیوا لوں کو قیامت کے دن کامل نور کی خوشخبری سنا دو (سنن ابی داؤد :561) (حدیث6) نبی اکرم محمد ﷺ نے ارشاد فرمایا :جس نے 2ٹھنڈی نماز یں د و فجر اور عصر پڑ ھیں وہ جنت میں داخل ہو گا (صحیح بخاری :574) (حدیث7) رسول اکرم محمد ﷺ نے ارشاد فرمایا فجر کی دو رکعت سنت دنیا ااور جو کچھ اس دنیا میں ہے ان سب سے بہتر ہے (صحیح مسلم :1721)
( حدیث8) نبی اکرم محمد ﷺ نے دعا فرمائی : اے اللہ میری امت کے لیے صبح سویرے کے وقت میں برکت دے (سنن ابی داؤد :2608)( حدیث9) رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا :تمھارے پاس رات اور دن کے فرشتے آتے ہیں اور یہ عصر اور فجر کی نماز میں جمع ہوتے ہیں پھر وہ فرشتے اوپر چڑھتے ہیں جنھو ں نے رات تمھارے بارے میں ان سے پوچھتے ہیں ۔حالانکہ اسے تمھاری خوب خبر ہے پوچھتے ہیں میرے بندوں کو کسں حال میں چھوڑا ؟وہ کہتے ھیں کہ ہم نے اس حال میں چھوڑا کہ وہ نماز پڑھ رہے تھے (صحیح البخاری :7429) فجر کی نما زکیلیے جب گھر سے نکلے تو یہ دعا پڑھے ۔یا اللہ : میرے دل میں نورعطا فرما اور میری آنکھ میں نور ۔میری سحاعت میں نور ۔میرے دائیں نور میرے بائیں نور میرے اوپر نور میرے نیچے نور میرے سامنے نور اور میرے پیچھے نور اور میرے لیے نور مقدر فرما دیجئے اور میرے نور کو عظیم بنا دیجے یا اللہ مجھے نور عطا فر ما دیجئے (صحیح مسلم )
(نماز فجر) حضرت سیدنا آدم ؑ صبح ہونے کے شکر میں ادا کی کیونکہ انہوں نے جنت میں رات نہ دیکھی تھی (شامی ) اللہ عزوجل کی رحمت سے جنت میں اجالا ہی اجا لا نور ہی نور ہے جب حضرت آدم ؑ نے اپنے مبارک قدموں سے زمیں کو نوازا تو شب دیکھی پھر صبح آئی تو خوش ہو گئے اور شکر انہ میں نماز ادا کی