+92-300-4080095
+92-344-4080095 Call & WhatsApp:
Skype ID:     mhafizusman01

nimaz taraweeh

(نماز تراویح کی فضیلت )

 
فرمان مصطفٰے ﷺ: جو رمضان قیام کرکے (یعنی نما ز تراویح پڑھے ) ایمان کی وجہ سے اور ثواب طلب کرنے کیلیے اسکے اگلے سب گناہ (یعنی صغا ئر ) بخش دےئے جاتے 
ہیں (صحیح مسلم الحدیث :759ص:382)اللہ تعالیٰ کا فرما ن ہے کہ: آخری رات کی تراویح اور دن کے روز ے کے بدلے میں میں نے اپنے بندوں کو معاف کر دیا ہے گرمی کے روزوں سے ڈرنا نہیں اللہ تعا لیٰ آخرت کی بھوک اور پیاس سے بچائے گا اللہ موت کے وقت کی پیاس سے بچائے گا اللہ حشر کی بھوک اور پیاس سے بچائے گااللہ تعالیٰ فرماتا ہے : روزے کا بدلہ میں خود ہوں اللہ کا نبی اپنے ہاتھوں سے تمھیں جام پلا ئے گا اور پلانے والا خود اللہ تعالیٰ ہوگا۔
(ترجمہ ): اور اللہ خود تمھیں جام پلائے گا تو آج تیرا رب ساقی ہے ۔ 
رمضان کی پانچ طاق راتیں جاگو ایک مہینے کی عبادت سے زیادہ ثواب ملے گا ۔
 


(نماز تراویح پڑھنے کا طریقہ) 


ماہ رمضان میں روزانہ نماز عشاء کے بعد یعنی عشاء کے چار فرض اور فرضوں کے بعد دو سنتیں اور دو نفل پڑھ کر بیس رکعات تراویح کی پڑھے کہ عورتوں کے لیے بھی اسکا پڑھنا سنت مؤکدہ ہے تراویح کا طر یقہ یہ ہے کہ دودورکعت کرکے بیس رکعات پڑھے اور ہر دورکعت کی نیت جدا جدا کر ے یعنی دو رکعت کی تراویح کی نیت کرکے ہاتھ باندھ لے اور جس طرح دو رکعت نماز فرض کا طریقہ پہلے بیان ہوا ہے ایسے ہی ان کو بھی ادا کرے اس کے بعد پھردو رکعت نیت کرکے ہاتھ باند ھے اور یو ہی دو رکعت کرکے بیسو ں رکعتیں پڑھ لے اگر زیادہ مقدا ر میں قرآن پاک یا د نہ ہو تو ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ اخلاص پوری سورت پڑھ لے نماز ادا ہو جائے گی پوری بیس رکعتیں نماز تراویح کی پڑھنے کے بعد پھر تین رکعتیں نماز و تروا جب کی پڑھے جس کے پڑھنے کا طریقہ پہلے بیان ہو چکاہے پھر آخر میں دو ررکعتیں نفل پڑھ لے ۔

Back to top

office activator