Question No: 160
سوال - 160: حطیم کعبہ کس کو کہتے ہیں ؟
جواب:- حطیم یہ بیت اللہ کا ہی حصہ ہے قریش نے جب تعمیر نو شروع کی تو یہ کہا کہ بیت اللہ کی تعمیر میں وہ پیسہ خرچ کرنا ہے جو حلال طریقے سے کمایا ہے تو جمع شدہ رقم ختم ہو جانے کی وجہ سے یا کم پڑ جانے کی وجہ سے اسے بیت اللہ میں داخل نہ کر سکے اور اسے یونہی چھوڑ دیا