+92-300-4080095
+92-344-4080095 Call & WhatsApp:
Skype ID:     mhafizusman01

chashaat prayer

(نمازچاشت کی فضیلت )


فرمان مصطفےٰﷺجو چاشت کی دو رکعتیں پابندی سے اداکر تارہے اس کے گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں اگر سمندر کی جھاگ کے برابر ھوں سنن ابن ماجہ154 153 حدیث 1382


(نماز چاشت کا وقت ) 


نمازچاشت کا وقت آفتاب بلند ہو نے سے زوال یعنی نصف ا لنہا ر شرعی تک ہے (سنن ابن ما جہ جج2ص153,154الحدیث 1382)اور بہتر یہ ہے کہ چوتھائی دن چڑ ھے پڑھے (بہارشریف ،حصہ 2ص25) نماز اشراق کے فورابعد بھی چا ہیں تو نماز چاشت پڑ ھ سکتے ہیں (اسلامی بہنوں کی نماز ص180) نماز چاشت کی کم ازکم دو اور زیادہ سے زیادہ آٹھ رکعت حضور ﷺسے نقل کی گئی ہیں اس کی قر اء ت میں مشائخ کے ادو ار میں سورۃ الشمس سورۃ الضحیٰ سورۃ الیل سورۃ الم نشرح مر قوم ہیں حضرت علی نے فرمایا کہ صبح کے وقت جب آسما ن پر آفتاب اتنا اونچا چڑ ھ جاتا جتنا عصر کی نماز کے وقت ہوتا ہے اس وقت حضور ﷺدو رکعت نماز اشراق پڑھتے تھے اور جب مشرق کی طرف اس قدر اونچا ہوجاتا جس قدر ظہر کی نما ز کے وقت مغرب کی طرف ہوتا ہے تو اس وقت چار رکعت چاشت کی نماز پڑھتے تھے 
(شمائل ترمذی)

Back to top

office activator