istekharah
(استخارہ کا طریقہ )
استخارہ کے لیے انسان کا پاک صاف ہونا لازم ہے رات سونے سے پہلے دو رکعت نفل نما ز استخارہ کی نیت سے ادا کریں نفل اس طرح ادا کریں کی پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ کا فرون (سورۃ نمبر 109) پڑھیں دو سری رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ اخلاص (سورۃ نمبر112) پڑھیں نفل ادا کرنے کے بعد استخارہ کی دعا عربی میں پڑھیں دعا ئے استخارہ میں جب یہ لفظ آئیں ھذاالامرتواس جگہ اپنی حاجت سو چیں یا نام لیں ھذاالامردعا ئے استخار ہ میں دوبار آتا ہیں اس لیے دودفعہ اپنی قبلہ رو( یعنی قبلہ کی طرف منہ کرکے ) سو جائیں انشائاللہ جس نے یہ دعا ئے استخارہ پڑھی تھی اس کا م کے بارے میں خواب میں اشارہ ہو جائے گا اگر کوئی ایسا خواب نہ آئے تو استخارہ دوبارہ کرکے استخارہ کا عمل سات د ن تک کرنا چاہےئے ۔
حضرت جابر بن عبداللہؓ بیان کرتے ہیں رسول اللہﷺ ہر کام میں استخارہ کرنے کی تعلیم اس طرح دیتے جس طرح قرآن مجید کی سورۃ کی تعلیم دیتے آپﷺفرماتے تم میں سے کو ئی شخص جب کسی کام کا ارادہ کر ے تو فرض کے علاوہ دورکعتیں اداکرے۔